دبئی حکومت نے سرمایہ کاروں سے آبائی ممالک میں ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق دریافت کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 14:43

دبئی حکومت نے سرمایہ کاروں سے آبائی ممالک میں ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) :دبئی حکومت نے سرمایہ کاروں سے اپنے آبائی ممالک میں ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹیکس چوری مختلف ممالک کی حکومتوں کے لیے ایک درد سر بن کر رہ گئی ہے۔اسی صورتحال سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک انٹرنیشنل ٹیکس کمپلائنس نے آئندہ برس جنوری سے دبئی میں اس مسئلے کا حل نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس ضمن میں دبئی میں موجود بینکوں نے35اراکین پر مشتمل اقتصادی و ترقیاتی تعاون کی تنظیم (OECD)،جس میں زیادہ تر یورپی ممالک کے افراد شامل ہیں،کے حکم کے مطابق اپنے صارفین کو ایک بین الاقوامی پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔اس پالیسی کے تحت ٹیکس کی ادائیگی اور ٹیکس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ یہ پالیسی ٹیکس نادہندگان کے لیے مشکل پیدا کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک معروف بنک HSBCنے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ انہوں نے اپنے تمام تر صارفین کو اس پالیسی سے متعلق ایک سرکلر بھجوا دیا ہے۔ دبئی میں مقیم غیر ملکی باشندے بالخصوص پاکستانی، جنہوں نے تاحال اپنے آبائی وطن پاکستان میں اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے،کو خبردار ہوجانا چاہئیے کہ آئندہ برس جنوری 2017سے یعنی بیس دن بعدمتحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی جانب سے تمام معلومات کو عالمی سطح پر شئیر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :