سندھ ہائیکورٹ، ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو ریفری جج مقرر

منگل 13 دسمبر 2016 15:12

سندھ ہائیکورٹ، ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجادعلی شاہ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کر دیاہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ نے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کردیا۔

واضح رہے اس سے قبل دو رکنی بینچ کی رائے درخواست کے فیصلے پر تقیسم ہو گئی تھی جسٹس احمد علی ایم شیخ نے درخواست کو رد اور جسٹس کے کے آغا نے درخواست قبول کرنے کا فیصلہ دیا تھا جس پر دو رکنی بینچ کے فیصلے کے اختلاف پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کر دیا