گلگت بلتستان میں میرٹ پر بے روز گار افراد کو روز گار کے مواقع مل رہے ہیں،جعفر اللہ خان

منگل 13 دسمبر 2016 15:01

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتتسان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دورشروع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میرٹ پر بے روز گار افراد کو روز گار کے مواقع مل رہے ہیں ۔کرپشن، اقرباء پروری اور فرقہ واریت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل تھا ۔جس کو پور ا کرنے کے لئے حکومت کامیاب ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اللہ کے فضلسے علاقے میں امن قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر جھوٹے الزامات لگانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔