حکومت علاقائی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کا م کر رہی ہے،حاجی عابد علی بیگ

منگل 13 دسمبر 2016 15:01

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ حکومت علاقائی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کا م کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام نے جس طرح حکومت پر اعتماد کیا ہے اسی اعتماد کو جاری رکھیں ۔ہم مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام اور خطے کے حقوق کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔