بٹگرام میںعید میلادالنبیؐ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 15:00

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی جشن عید میلادالنبیؐ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے اس عظیم دن کی مناسبت سے غریبوں میں مختلف قسم کے کھانے تقسیم کئے،مساجد میں کشمیر، فلسطین، برما کے مسلمانوں کی مدد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر نماز کے بعد خصوصی دعائوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس روز لوگ سرور کونین پر درود شریف کا ورد بھی کثرت سے کرتے رہے۔