بٹگرام میں باران رحمت کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری، مقامی لوگ خوشی سے جھوم اٹھے

منگل 13 دسمبر 2016 14:50

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ضلع بٹگرام میں طویل عرصہ کے بعد باران رحمت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، مقامی لوگ خوشی سے جھوم اٹھے ہیں، اپنے رب کا شکر بجا لیتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی سارا دن جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں طویل عرصہ کے بعد باران رحمت کا سلسلہ دوسرے روز میں جاری رہا جس سے کسانوں سمیت عوام کے چہرے کھل اٹھے اور باران رحمت پر اپنے رب کا سجدہ شکر بجا لائے ہیں۔

(جاری ہے)

سردیوں کی پہلی بارش کے تیسرے روز سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بٹگرام کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ خشک سالی کے باعث پریشان حال لوگوں نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ کافی عرصہ تک بارش نہ ہونے کے باعث علاقہ میں بزرگ افراد سمیت چھوٹے بڑے سب ہی گلے، بخار، نزلے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے تھے تاہم اب باران رحمت سے مقامی لوگوں کو ان بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل ہو گا جبکہ کسان بھی اپنی فصلوں کی بوائی کا سلسلہ شروع کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :