استور،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برفباری ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 13 دسمبر 2016 14:50

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع استور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے ،برفباری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو شاہراہ استور،شاہراہ خپلو اور شاہراہ کھرمنگ بلاک ہونے کا خدشہ ہے ،اس وقت ضلع استورکے بالائی علاقوں قمری، منی مرگ،چہلم اور دیوسائی میں تقریباً ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کے باعث قمری ،منی مرگ اور دیوسائی روڈ اس وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے ،استور کے بالائی علاقے اس وقت برفباری کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ۔

محکمہ پوسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :