پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں شعبہ کارڈیک سرجری کو مکمل فنکشنل کر کے پی آئی سی میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں آنیوالے مریضوں میں کمی لائی جا سکتی ہے، ڈاکٹر طفیل اعجاز

منگل 13 دسمبر 2016 14:46

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ کارڈیک سرجری کے معروف سرجن طفیل اعجاز نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی وارڈز میں روزانہ کی بنیاد پر 500 سے زیادہ دل کے عارضہ میں مبتلا مریض آتے ہیں لیکن ایمرجنسی میں 120 بستر دستیاب ہونیکی وجہ سے مریضوں کو وہیل چیئر اور بعض اوقات ایک بیڈ پر دو ،ْ دو افراد کو بھی رکھنا پڑتا ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طفیل اعجاز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں شعبہ کارڈیک سرجری کو مکمل فنکشنل کر کے پی آئی سی میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں آنیوالے مریضوں میں کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ آبادی میں اضافہ کے پیش نظر نئے ہسپتال تعمیر کئے جائیں اور ان ہسپتالوں میںکارڈیک یونٹ میں زیادہ سے زیادہ بیڈ رکھے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دل کے عارضہ کے حوالے سے ایک حالیہ ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ ملازمت پیشہ افراد میں ایک ہی جگہ پر بیٹھنے کی وجہ سے 39 سے بڑھ کر 59 فیصد افراد میںپیٹ بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے کام کرنیوالے افراد رسک پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزن بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے ،ْ صحت مندانہ سرگرمیوں اور زیادہ کھانے سے اجتناب کر کے کافی حد تک اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل کے عارضہ میں مبتلا افراد فاسٹ فوڈ اور ریڈ میٹ سے مکمل اجتناب کریں اور تازہ پھل و سبزیوں کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کیا جائے۔ علاوہ ازیں 30 سے 45 منٹ کی روزانہ کی بنیاد پر واک کا معمول بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :