محکمہ بہبود آبادی پنجاب بھر میں مختلف سماجی سرگرمیوں کے ذریعے فیملی پلاننگ کی آگاہی مہم سے متعلق شعور فراہم کررہاہے، بیگم ذکیہ شاہنواز

منگل 13 دسمبر 2016 14:46

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) محکمہ بہبود آبادی پنجاب بھر میں مختلف سماجی سرگرمیوں کے ذریعے فیملی پلاننگ ، ماں اور بچے کی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ضلعی سطح پر سیمینار ز ،واکس ، ہیلدی چائلڈ، مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کر کے عوامی اجتماعات کو فیملی پلاننگ کی جاری آگاہی مہم سے متعلق شعور فراہم کررہاہی- ان خیا لا ت کا اظہارصوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے ایک تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد تفریح کے ذریعے بہبود آبادی کے پیغامات کو عام کرنا ہی-انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں بہبود آبادی کے ڈی جی او رڈسٹرکٹ آفیسر کے عملے پر مبنی ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ میں عوام کی بھر پور شرکت خوش آئند بات ہے -

متعلقہ عنوان :