کے پی کے ،ْ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب 452 سرگرم ارکان کی فہرستیں تیار کرکے پولیس اسٹیشنوں کو ارسال

منگل 13 دسمبر 2016 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) کالعدم تنظیموں کے کمانڈرز اور دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب 452 سرگرم ارکان کی فہرستیں تیار کرکے پولیس اسٹیشنوں کو ارسال کردی گئی ہیں، مطلوب افراد کی فہرستیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیار کی گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق پشاور پولیس کو مختلف مقدمات اور دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب 452 افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے، تیار کردہ فہرستیں مختلف تھانوں کو بھجوادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فہرستیں قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکیلئے بنائی گئی ہیں، فہرست میں 203 مطلوب افراد کو اے بی اور سی کیٹیگریزمیں تقسیم کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق کیٹیگری اے میں سرگرم 75 دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے جو براہ راست کالعدم تنظیموں کا حصہ اور دہشت گردی میں ملوث ہیں۔کیٹیگری بی میں دہشت گردی سے روابط رکھنے والے 45 ملزمان شامل ہیں ،ْ کیٹیگری سی میں 83 مشتبہ دہشت گرد شامل ہیں، دستاویزات کے مطابق 249 مطلوب افراد کو تاحال کسی کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :