کوئٹہ ،ْبینک میں چوری کامقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 14:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں گزشتہ روز حالی روڈ پربینک میں چوری کامقدمہ درج کرلیا گیا ،ْگزشتہ روز نجی بینک میں 8کروڑ روپے سے زائد رقم کی چوری ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نجی بینک میں چوری کامقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج کرلیا گیا ،ْ مقدمہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں 4ملزمان کیخلاف درج کیاگیا ،ْ ملزمان میں2 نامعلوم افراد اور 2 بینک کے سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے ،ْچوری کردہ8 کروڑ کی رقم میں زیادہ تر غیرملکی کرنسی شامل تھی ۔

متعلقہ عنوان :