بزم عروج ادب کے زیر اہتمام ممتاز دانشور مقصود احمد راہی کی تازہ تصنیف میرا کینیڈا کا سفر کی تعارفی تقریب 17دسمبر راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی

منگل 13 دسمبر 2016 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) بزم عروج ادب کے زیر اہتمام ممتاز دانشور مقصود احمد راہی کی تازہ تصنیف میرا کینیڈا کا سفر کی تعارفی تقریب 17دسمبر راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی ۔ ڈاکٹر غضنفر مہدی صدارت کرینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کارڈر وڈ مہمان خصوصی ہونگے ۔ بزم عروج ادب کے صدر نعیم اکبر قریشی نے کہا ہے کہ یہ تقریب پاکستان اور کینیڈا کے ثقافتی تعلقات کی اہم تقریبیں ہونگی وہ پاکستانی جوکینیڈا میں مقیم رہے ہیں خصوصی طور پر اس تقریب میں شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :