متحدہ تحریک اسلامی پاکستان کے زیراہتمام 13ویں سیرت النبی کانفرنس کل کوبیت الزہرا حسین آباد چھتر پارک میں منعقد ہوگی

منگل 13 دسمبر 2016 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) متحدہ تحریک اسلامی پاکستان کے زیراہتمام 13ویں سیرت النبی کانفرنس کل بدھ کوبیت الزہرا حسین آباد چھتر پارک میں دن 2بجے منعقد ہوگی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہونگے ۔ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی صدارت کرینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل آقائے علی نوری ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی اور راجہ سردار محمد صداقت آف چراہ مہمانان اعزاز ہونگے ۔

علامہ سید حسنین گردیزی سابق سینیٹر مولانا سید عبدالخالق العزرئی ، علامہ محمد سلیم حیدر، پیر عظمت اللہ سلطان، علامہ صوفی محمد ساجد انصاری اور احسن علی خطاب کرینگے ۔سید طاہر حسین کاظمی ، قاری رفیع الزماں، عباس علی اشرف، ڈاکٹر واجد حسین مغل ،راجہ لیاقت حسین ، حاجی حق نواز، ملک شاکر حسین اور سید مطیع الحسنین شیرازی ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :