فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے لئے اسسٹنٹ ‘ سٹینو ٹائپسٹ ‘ڈیٹا انٹری آپریٹر ‘یو ڈی سی اور ایل ڈی سی کے لئے ابتدائی ٹیسٹ میں کامیاب قرار ہونے والے امیدواروں سے مصدقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

منگل 13 دسمبر 2016 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے لئے اسسٹنٹ ‘ سٹینو ٹائپسٹ ‘ڈیٹا انٹری آپریٹر ‘یو ڈی سی اور ایل ڈی سی کے لئے ابتدائی ٹیسٹ میں کامیاب قرار ہونے والے امیدواروں سے مصدقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت دیدی ۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی ہیڈکوراٹر کے مطابق اسسٹنٹ (بی ایس 14)‘سٹینو ٹائپٹسٹ(بی ایس 14) ‘ڈیٹا انٹری آپریٹر (بی ایس 12) ‘یو ڈی سی (بی ایس 9)‘ایل ڈی سی (بی ایس 7) کے لئے مجموعی طور پر 155امیدوار ابتدائی ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے ہیں ۔

ان امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی تصدیق شدہ دو تصاویر ‘شناختی کارڈ ‘میٹرک ‘انٹر میڈیٹ کی اسناد‘سرٹیفکیٹس ‘ کمپیوٹر کی تعلیم کا سرٹیفکیٹ ‘ ڈومیسائل کی تصدیق شدہ کاپیاں 17دسمب سے قبل ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر کو ارسال کیں جائیں ۔