باجوڑایجنسی کے علاقہ سورباٹ کے درجنوں افرادخاندانوں سمیت جے یو آئی میں شامل

18دسمبر کو پشاو رمیں ہونیوالے گرینڈ جرگے میں باجوڑایجنسی سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے

منگل 13 دسمبر 2016 14:16

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) باجوڑایجنسی کے علاقہ سورباٹ کے درجنوں افرادخاندانوں سمیت جے یو آئی میں شامل ۔ جمعیت علمائے اسلام باجوڑایجنسی کا ایک ورکرز کنونشن باجوڑایجنسی کے علاقہ سورباٹ زیر صدارت امیر مولانا عبدالرشید منعقد ہوئی۔تقریب میں احمد زیب خان ایڈوکیٹ ، حاجی سید بادشاہ اور پریس سیکرٹری مجاہد خان کیساتھ ساتھ کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں علاقہ کے درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیت اختیار کرنیوالوں میں مولا نا اجمل ، میاں شیر احمد خان ، عظیم سورباٹ، ملک محمد یوسف بہرام پور، شاہ حسین ، ملک شیر محمد ، ملک امیر بادشاہ ، حاجی دائود ، ظفر خان ، ملک فاروق، شہاب الدین ، وحید ذادہ ، سراج الدین اور دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی وسابق سینیٹر مولانا عبدالرشید نے شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ عوام کی جوق درجوق شمولیت جے یو آئی پراعتماد کا اظہار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ دور جمعیت علمائے اسلام کا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ جے یو آئی نے کھبی بھی ایف سی آر کی حمایت نہیں کی بلکہ قبائل کی مرضی کے بات کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ 18دسمبر کو پشاو رمیں ہونیوالے گرینڈ جرگے میں باجوڑایجنسی سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے ۔