ایشین ڈویلپمنٹ بینک صوبہ پنجاب میںنوجوانوں کو ماہر افرادی قوت بنانے کیلئے ٹیوٹا کو فنی معاونت فراہم کریگا‘ عرفان قیصر شیخ

منگل 13 دسمبر 2016 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ایشین ڈویلپمنٹ بینک صوبہ پنجاب میںنوجوانوں کو ماہر افرادی قوت بنانے کیلئے ٹیوٹا کو فنی معاونت فراہم کرے گا،اس اقدام سے صوبہ پنجاب میںٹیوٹا اداروں کی ترقی اور جدید فنی تربیت کی فراہمی کیلئے ری سٹرکچرنگ بھی کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میںایشین ڈویلپمنٹ بینک کے و فدکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میںپرنسپل ایجوکیشن سپیشلسٹ نعمان لاروکی، پلاننگ اینڈ پالیسی سپیشلسٹ مس دیویا میتھیو، سینئر پراجیکٹ آفیسر منیر آبرو، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ مس ونڈانا سیپاہیمالانی اوربین الاقوامی کنسٹلنٹ عارف امین شامل تھے۔ اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی ، ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ،عامر عزیز، عائشہ قاضی ، عظمی نادیہ اور دیگرموجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ٹیوٹا پنجاب کے ساتھ ماہر افرادی قوت کی تیاری کیلئے تفصیلی گفتگو کی ہے۔بینک صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے،پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ، اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت اور فارغ التحصیل طالبعلموں کیلئے نوکریوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور رہنمائی فراہم کرے گا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ ٹیوٹااداروں میں جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتی ہوئے روائتی کی بجائی بین الاقوامی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے جاری منصوبے کے حوالے سے ٹیوٹا اب تک کے دئیے گئے ہدف پورے کر چکا ہے۔ نوجوانوں کوانڈسٹری کی ضرورت کے مطابق اعلی معیار کی فنی تربیت اور یقینی روزگار کی فراہمی کیلئے انڈسٹری پارٹنرشپ پروگرام کا کامیاب آغازکر دیا گیا ہے ۔ان اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں کو جدید تربیت کے مواقع میسر ہونگے بلکہ یقینی روزگار ملے گا اور اس طرح نوجوان اپنے خاندان کی معاشی کفالت میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :