قومی اسمبلی کا اجلاس کل اور سینٹ کا اجلاس پرسوں طلب

منگل 13 دسمبر 2016 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کل 14 دسمبر اور سینٹ کا اجلاس پرسوں 15 دسمبر کو طلب کرلیا گیا‘ قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس صدر مملکت ممنون حسین نے طلب کیا جبکہ سینٹ کا اجلاس 36 ارکان کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت سینٹ اور اسمبلی کے الگ الگ اجلاسوں میں 24 ویں آئینی ترمیم منظوری کے لئے لانا چاہتی ہے جبکہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ کمیشن انکوائری ترمیمی بل 2016 بھی سینٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :