مسلمان سنت رسولﷺ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا ئیں تو انھیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،عباس صدیقی

امت مسلمہ مرحومہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے ذکر نبی ﷺ کے ساتھ فکر نبی ﷺ کو زندہ کرے،چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان سٹوڈنٹس میں فکر نبی ﷺ پیدا کررہے ہیں،محمد عدنان/ نبی ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے اسلام اور پاکستان سے وفا کی جائی:علی رضا کا محفل سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 14:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ذکر نبی ﷺ کے ساتھ فکر نبی ﷺ کو زندہ کرنا ہوگا ۔مسلمان سنت رسول ﷺ کو اپنا اڑھنا بچھونا بنا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت انھیں شکست نہیں دے سکتی ،اسلامی تحریک طلبہ کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں فکر مصطفی ﷺ محفل کا اہتمام کیا گیا ہے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی ،ترجمان محمد عدنان ،ملک علی رضا چوہان نے 12 ربیع الاول کے موقعہ پراسلامی تحریک طلبہ کے مرکز میں فکر مصطفی ﷺ محفل سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

غلام عباس صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے پیغمبر ﷺ کا تذکرہ کرنا ایمان کی علامت ہے اہل ایمان کی یہ شان ہے کہ وہ اپنے محبوب ﷺکا تذکرہ صرف ایک دن ہی نہیں کرتے بلکہ صحابہ کرام ؓ ،اہل بیت عظام ؓ ،اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عمل کی نیت سے نبی مہربا ن ﷺ کا تذکرہ زندگی کے ہر لمحہ میں کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ذکر نبی ﷺسے کہیں زیادہ بڑھ کر فکر نبیﷺ کو زندہ کرنے سے اجر وثواب ملتا ہے اللہ کے حبیب ﷺ کی فکر اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام خلافت قائم کرنا تھے ،فکر نبی ﷺ کو زندہ کرنے سے ہی دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہو گی ،غلام عباس صدیقی نے کہا کہ مسلمان اگر نبی کریم ﷺ کی اس سنت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں تو انھیں دنیا کی کوئی کفریہ طاقت شکست نہیں دے سکتی ،محمد عدنان نے کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ سٹوڈنٹس میں فکر نبی ﷺ پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے طلبہ اسلامی تحریک طلبہ کے عظیم پلیٹ فارم سے فکر رسول عربی ﷺ کوزندہ کرنے کا آغاز کریں ،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے دلوں میں محبت رسول پید ا کرکے سنت رسول ﷺ کی کی شمع کو روشن کرنا ہوگا سیرت رسول ﷺ اپنانے کا حکم ہے جسے مسلمانوں نے ترک کر رکھا ہے جس کے باعث ناکامی سے دوچار ہیں ربیع الاول کے مقدس مہینے میں مسلمان عملی طور پر اسلام کے ماتحت زندگی گزارنے کا عزم کریں ملک علی رضا نے کہا کہ نبی ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ اسلام اور پاکستان سے وفا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :