شامی فوجیں حلب شہر میں داخل، جھڑپوں میں60 شہری ہلاک ، امریکا کا فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ

شہری علاقوں پر حملے اور شہریوں کی ہلاکتیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

منگل 13 دسمبر 2016 14:03

واشنگٹن /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) شامی فوجیں حلب شہر میں داخل ہوگئیں، جھڑپوں کے نتیجے میں60 شہری ہلاک ہوگئے ، امریکا نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں پر حملے اور شہریوں کی ہلاکتیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ شامی فوجیں حلب شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔

جھڑپوں کے نتیجے میں60 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ شہریوں کی ہلاکتیں کسی طور قبول نہیں اور فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔شام کے شہر حلب میں شامی فوجیں باغیوں کے علاقوں فردوس، بستان القصر اور زبیدیہ میں داخل ہوگئی ہیں۔اس دوران جھڑپوں کے نتیجے میں 60شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے بتایا کہ شام میں جنگ بندی فی الحال کچھ دنوں تک ممکن نہیں ہے۔امریکا چاہتا ہے کہ شہریوں کو جنگ زدہ علاقے سے نکالنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ حلب میں شہری علاقوں پر حملے اور شہریوں کی ہلاکتیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :