سکھر،ْ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاکصوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسٹیشن ہاؤس آفیسر جاں بحق

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ،ْعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کو حملے میں ملوث گروہ کا سراغ مل گیا ہے ،ْ سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ،ْپولیس حکام کا دعویٰ

منگل 13 دسمبر 2016 14:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سکھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاکصوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کی نفری کچے کے علاقے میں معمول کی گشت پر تھی جب وہاں موجود ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی یہ واقعہ لنک روڈ کے قریب پیش آیا اور فائرنگ کے تبادلے میں بگارجی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سید سبحان شاہ شدید زخمی ہوگئے ایس ایچ او سبحان شاہ کو فوری طور پر سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،ْواقعہ کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو تحقیقات کے لیے حراست میں بھی لے لیا گیاسکھر کے ایس ایس پی امجد علی شیخ نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کو حملے میں ملوث گروہ کا سراغ مل گیا ہے ،ْ سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :