سی ٹی ڈی کی شیخوپورہ میں کارروائی ،ْ چار دہشتگرد مارے گئے

فائرنگ کے دوران 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہلاک ہونیوالے مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلو دھماکا خیز مواد، 2 کلاشن کوف، 2 پسٹل، متعدد گولیاں اور 2 موٹر سائیکل برآمد

منگل 13 دسمبر 2016 13:58

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انھیں معلومات ملیں تھی کہ مبینہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے 7 سے 8 دہشت گرد ضلع شیخوپورہ میں ایک آئل ڈپو پر موجود ہیں اور وہ حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ان معلومات پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے شیخوپورہ میں مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیاترجمان کے مطابق پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے خود کے بچاؤں میں جوابی فائرنگ کی۔سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تھما تو وہاں 4 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی تھیں جنھیں ان کے مبینہ ساتھیوں نے ہلاک کیا تھاپولیس کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلو دھماکا خیز مواد، 2 کلاشن کوف، 2 پسٹل، متعدد گولیاں اور 2 موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :