پاناما لیکس پر کمیشن کا وقت گزر چکاہے ،ْ اب کمیشن بنا تو مطلب کچھ اور ہوگا ،ْ اعجاز چوہدری

منگل 13 دسمبر 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سمجھتی ہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن قائم کرنے کا وقت اب گزر چکا ہے لہذا اب اگر کمیشن بنا تو اس کا مطلب کچھ اور ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کمیشن تو اٴْس وقت بننا چاہیے تھا جب سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ یکم نومبر سے اب تک تقریباً 7 سماعتیں ہوچکی ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے تمام دستاویزات جمع کروانے اور دلائل مکمل کیے جانے کے باوجود بھی کیس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ اب تک جتنی بھی سماعتیں ہوئی ہیں ان سے انہیں کسی قسم کی بھی مایوسی نہیں ہوئی کیونکہ جتنے حقائق سامنے آئے ہیں وہ ایک عام آدمی کو سمجھانے کیلئے کافی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہر پاکستانی آپ کو بتا سکتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کے اندر جھوٹ بولا اور پھر قطری شہزادے کے خط سے یہ بات اور بھی واضح ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :