چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا

استعفے کے حوالے سے چیئرمین پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکریٹری کو بھی آگاہ کردیا اعظم سہگل نے ذاتی و جوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ،ْترجمان پی آئی اے دانیال عزیز

منگل 13 دسمبر 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی ای) کے چیئرمین اعظم سہگل نے استعفیٰ دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق استعفے کے حوالے سے چیئرمین پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکریٹری کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم سہگل نے سیکرٹری پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کے بارے میں زبانی آگاہ کیا ۔

قوی ائیر لائن کے چیئرمین اعظم سہگل جنہیں کچھ عرصہ قبل پی آئی اے کی بہتری کیلئے ٹاسک دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اعظم سہگل کے استعفے کی وجہ گذشتہ چند روز سے جاری پی آئی اے کے معاملات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری بورڈ نے رابطے پر ان کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریری استعفیٰ جلد موصول ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے چیئرمین پی آئی اے کے استعفیٰ سے لاعلمی کااظہار کیا تاہم ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے چیئرمین کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اعظم سہگل نے ذاتی و جوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔واضح رہے کہ 8 دسمبر 2016 کو پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد ادارے کو شدید دباؤ کا سامنا تھایاد رہے کہ اعظم سہگل کو پی آئی اے کے سابق چیئرمین نصیر جعفر کے مستعفی ہونے کے بعد چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔آکسفورڈ تعلیم یافتہ اعظم سہگل ملک میں ایک صنعت کار کے طور پر معروف ہیں اور انھیں بڑی صنعتوں اور کارپوریشنز کی دیکھ بحال کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔وہ 2013 سے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :