زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام یتیم اور لاچار بچوں میں وینٹر سیزن پیکج کی تقسیم

منگل 13 دسمبر 2016 13:47

مردان۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام یتیم اور لاچار بچوں میں وینٹر سیزن پیکج کی تقسیم کے سلسلے میں یونین کونسل منگاہ مردان میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم بچوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے سرپرستوں،سماجی کارکنوں اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی‘ تقریب سے مرکزی چیئرمین محمد پرویز، ایگزیکٹیو ممبر گل وہاب صدیقی ، یونین کونسل منگاہ کے صدر اکبر خان ، یوتھ کونسلر سبحان اللہ، یونین کونسل منگاہ جماعت اسلامی کے امیر مراد علی، جنرل کونسلر روشن خان، تحسین اللہ، ڈاکٹر محمد اسرائیل ہمدرد، ماسٹر زیارت گل، مراد علی، واحد شاہ، عرفان، محمد سلیم ٹھیکہ دار، سراج خان، جواد قیوم، شاہد منگوال، پیر عطاء الرحمن ارمانی، شاہ خالد، ملک امیر محمداور حضرت شاہ نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ُدکھی انسانیت کی بے لوث خدمت حقیقی معنوں میں عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور یہ خدمت انجام دینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس پرآشوب دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے کارکنوں کا فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیناقابل تحسین امر ہے تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی نے ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم و لاچار بچوں میں ونٹر سیزن پیکج تقسیم کیا۔