لطیف آباد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرا ئیں گے‘ مقصود جان

منگل 13 دسمبر 2016 13:47

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ویلج کونسل لطیف آباد کے جنرل کونسلر مقصود جان نے کہاہے کہ لطیف آباد کے مسائل حل کرکے دم لینگے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھارہے ہیں ‘ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ‘ رنگ روڈ پر پتنگ چوک میںکیٹ آئیز نہ ہونے سے حادثات معمول بنے ہوئے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لطیف آباد کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر علاقے کی خدمت ہمارا مشن ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ پتنگ چوک میں کیٹ آئیز اور چوک سے آگے ایک یوٹرن وقت کی ضرورت ہے۔