دین اسلام کی تعلیمات میں دنیاوآخرت کی کامیابی مضمر ہے،میاںارشدجاویدگوڑواڑہ

منگل 13 دسمبر 2016 13:41

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)پاکستان اصلاح معاشرہ کے صوبائی چیئرمین میاں ارشدجاویدگوڑواڑہ نے کہاہے کہ کامیاب قوموں کی نشانی یہ ہے کہ وہ اسلاف کے کارناموں کویاد رکھ کر ان کی تعلیمات پر عمل کریںاوران کی اسوہ حسنہ کواپنی زندگی کا مقصدبنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دین اسلام ہمیں حضورﷺ اوردیگرانبیاء کرام کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد ملا ہے جس میں تمام عالم کیلئے تعلیمات شامل ہیں ۔

دین ہمیں اخوت وبھائی چارے کا درس دیتاہے اورایک مسلمان مومن پر فرض ہے کہ لڑائی جھگڑوں اور فسادات سے گریزکریں ،آپس کی دشمنیاں ختم کرکے دوستی کی فضاء کوپروان چڑھائے یہی دین واسلام کابنیادی جز اورجہادہے جسے اپناکرہم دنیاوآخرت میں کامیاب حاصل کرسکتے ہیں ۔