بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 13:25

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ پہلی والہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر ایک شوہر نے اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے بتایا کہ شوہر نے متاثرہ خاتون کو میکے جانے سے منع کر رکھا تھا۔ بغیر اجازت میکے گئی تو طیش میں آکر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :