دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت مسلم ممالک کا بلاک بنایا جائے، ایران

بلاک میں سعودی عرب بھی شامل ہو،اسلام کی بنیاد پر علاقائی امن‘ کو فروغ، فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے،اسپیکر علی لاریجانی

منگل 13 دسمبر 2016 13:36

دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت مسلم ممالک کا بلاک بنایا جائے، ایران
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے اور اقتصادی اشتراک عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کا ایک ایسا بلاک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس میں پاکستان اورسعودی عرب بھی شامل ہو۔ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو ترکی، مصر، عراق اور پاکستان کو ساتھ ملانا چاہیے اور ’اسلام کی بنیاد پر علاقائی امن‘ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ اسی طرح دہشت گردی سے نمٹا اور اقتصادی مفادات کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور دوسری اقوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران ان کا دشمن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ’’شام اور یمن میں جنگی جنون کی مخالفت کرتا ہے اور ان علاقائی تنازعات کا حل چاہتا ہے۔ شام اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ قومی یک جہتی پر مبنی حکومتیں جمہوری طریقوں کا سہارا لے کر قائم کی جائیں۔کیا ایران خطے میں اپنے اثرو رسوخ کو بڑھانے میں مصروف ہی اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایران خطے میں نہ تو کسی سلطنت کے قیام کے پیچھے بھاگ رہا ہے اور نہ ہی قائدانہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ اتحاد کو بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :