سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 13:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر کے دھماکہ خیزمواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے اطلاع پر سنیاریاں والا پل امین آباد سیالکوٹ روڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ڈیڑھ کلو دھماکہ خیزمواد اورتین ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم عید میلاد النبی کے جلوسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :