پی آئی اے کے تمام 10 اے ٹی آر طیاروں کے شیک ڈائون ٹیسٹ کا فیصلہ

اے ٹی آر آپریشن معطل ہونے سے گوادر، تربت، پنجگور، موہنجوداڑو،ژوب، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، ڈیرہ اسمعیٰل خان، چترال، گلگت ایئرپورٹس کیلئے پروازیں متاثر ہوں گی

منگل 13 دسمبر 2016 13:32

پی آئی اے کے تمام 10 اے ٹی آر طیاروں کے شیک ڈائون ٹیسٹ کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کے شیک ڈاؤن ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں کی چیکنگ کے عمل کی تکمیل تک تمام 10 اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ رہیں گے۔ عارضی طور پر اے ٹی آر آپریشن معطل ہونے سے ملک کے چھوٹے ایئرپورٹس کے لئے پروازیں متاثر ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان میں گوادر، تربت، پنجگور، موہنجوداڑو، ڑوب، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، ڈیرہ اسمعیٰل خان، چترال، گلگت شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کی جانب سے طیاروں کی کلیئرنس کے بعد اے ٹی آر آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے ضرور رابطہ کر لیں۔ مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔