شمالی وزیرستان،سکول کے باہرنصب بم پھٹنے سے بچی جاں بحق،3زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 13:32

شمالی وزیرستان،سکول کے باہرنصب بم پھٹنے سے بچی جاں بحق،3زخمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) شمالی وزیرستان میں گرلز اسکول کے گیٹ کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں اباخیل گرلز اسکول کے گیٹ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

12 ربیع الاول کیموقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسکول بند تھا تاہم بچیاں وہاں کھیلنے جارہی تھیں کہ اچانک گیٹ کے باہر نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گذشتہ ماہ کے آخر میں بھی شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی میں ایک سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :