سندھ میں نیا کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا گیا

نیا ڈرائیونگ لائسنس نادرا سے منسلک ہوگا ، تیاری کے دوران عوام کو ایس ایم ایس سروس سے آگاہ رکھا جائے گا

منگل 13 دسمبر 2016 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نیا کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس متعارف کرا دیا ،انہوں نے کہا ہے کہ اس نظام سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی ، پرانے لائسنس کی 15 سے منٹ میں تجدید ہوسکے گی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈرائیونگ لائسنس آفس کلفٹن میں نئے کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

نیا کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس نادرا سے آن لائن منسلک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ اس سسٹم کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول عوام کے لئے آن لائن اور آسان بنایا گیا ہے۔ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لائسنس کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔

عوام نئے ڈرائیونگ لائسنس کی معلومات موبائل ایپ سے حاصل کرسکیں گے۔ عوام کو لائسنس کی تیاری کے دوران ایس ایم ایس سروس سے آگاہ رکھا جائے گا۔ سندھ کا جدید ڈرائیونگ لائسنس سسٹم دنیا کے کسی بھی ملک کے لئے قابل قبول ہوگا۔ پرانے لائسنس کی 15 سے منٹ میں تجدید ہوسکے گی۔ نئے لائسنس 40 منٹ میں ملیں گے۔ شہری کسی بھی بینک میں لائسنس کی فیس جمع کرا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :