مسلم لیگ( ن) عوامی خدما ت اورتعمیروترقی کے بے مثا ل ریکارڈقائم کررہی ہے ، سردار شفقت بلوچ

منگل 13 دسمبر 2016 12:56

سلانوالی۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردا رشفقت حیات بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروںکے سربراہوںکے انتخابات میں ضلع سرگودہاسمیت پنجاب بھرمیں مسلم لیگ ن کلین سویپ کر ے گی، کیونکہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کو صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں واضح اکثریت حاصل کرے گی، شکست خورد ہ عناصر اورمنفی سیاست کے علمبردارجس طرح بلندوبانگ دعوے کررہے ہیں ا ن کے دعوے صداقت سے محروم ہیںاور 22دسمبرکوہونیوا لے بلدیاتی اداروںکے سربراہوںکے الیکشن میںپاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ شاندارکامیابی کے ذریعے اپنی کامیابیوںکاتسلسل برقراررکھے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی گفتگومیں کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدما ت اورتعمیروترقی کے بے مثا ل ریکارڈقائم کررہی ہے۔ حکومت سیاسی مخالفین کی تمام سازشوں کے باوجوداپنی آئینی مدت ہرصورت پوری کرے گی۔