حضور اکرم ﷺ نے انصاف کرنے کا حکم دیالیکن پاکستان میں انصاف کا خون ہورہا ہے ،پروفیسر عبدالصمد حیدری

منگل 13 دسمبر 2016 12:52

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) حضور اکرم ﷺ نے دنیا میں انصاف کرنے کا حکم دیالیکن پاکستان میں انصاف کا خون ہورہا ہے دنیا کی تما م اچھی باتیں پیغمبر خدا ﷺ میں ایک جگہ جمع تھیں آقاﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہوا ان ٰخیالات کا اظہار سنی رابطہ کونسل حیدرآباد ڈویژن کے رہنما علامہ پروفیسر عبدالصمد حیدری نے جامع مسجد سبحانی شہباز کالونی اور گوٹھ ونگی اوٹھو میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول میں نبی اکرم ﷺ کی ولادت ہوئی اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کے ذکر کو ان کی ولادت سے قبل ہی بلند کردیا تھا دنیا کو ترقی نبی اکرم ﷺ کی بدولت ملی حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات سے رو گردانی کر کے ہمیں دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے باطل طاقتیں ہمارے سروں پر سوا ر ہوچکی ہیں دنیا پر پاکستان واحد ایٹمی طاقت والا اسلامی ملک ہے اسلام مخالف دنیا کی نظریں پاکستان کی ایٹمی طاقت کو مفلوج کرنے پر لگی ہیں ہر مشکل حالات میں قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیںاس موقع پر مولانا عمران فتح ،مولانا صدیق بوذدار ، مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا کاشف حنفی ، کلیم اللہ خان قائم خانی ، مولانا کاشف آرائیں و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :