رسول اکرمﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،عون نقوی

منگل 13 دسمبر 2016 12:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ رسول اکرمﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ عید میلاد النبی ﷺ اور ہفتہ وحدت کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپﷺ صادق اور امین ہونے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے رحمت العالمین ﷺ بنا کر بھیجے گئے ۔

(جاری ہے)

آج بھی اگر آپﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کیا جائے تو معاشرے کی درست سمت رہنمائی ہوسکتی ہے کیونکہ آپﷺ نے محبت ،اخوت ،رواداری ،تحمل اور برداشت ،اخلاقیات اور اتحاد امت کا پیغام دیا لیکن مسلمان آپﷺ کی تعلیمات کو پس پشت ڈال چکے ہیں جسکی وجہ سے دنیا بھر میں ہم مشکلات کا شکار ہیں اور اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے نفرتوں کا پرچار کررہی ہیں ،ایسے میں ہمیں چاہیئے کہ ہم متحد ہوں اور رسالت مابﷺ کا پیغام عام کیا جائے ۔