میاں نوازشریف کے خلاف سازشوں کا آغاز 1990میںہی ہوگیاتھا،عبدالحمید بٹ

اب تک ان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بنے جارہے ہیں، میڈیا کوآرڈی نیٹرمسلم لیگ(ن) کراچی

منگل 13 دسمبر 2016 12:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے قائد اور عالم اسلام کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کے خلاف ساشوں کا آغا ز تو 1990 میں ہی ہوگیا تھا جب میان محمد نواز شریف ملکی سیاست میں نئے تھے اس دور کے سازشی لوگ آج بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں لیکن ہم پاکستان کے اس عظیم رہنما اور مدبر وزیر اعظم کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

پانامہ ڈرامہ اپنی موت مرچکا ہی․ پانامہ کے کندھوں پر سیاسی دوکان چمکانے والوں کو عوام اور قانون دونوں عدالتوں سے رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا․ قوم کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے اپنی منفی سیاست سے باز آجائیں اور عوامی قہر سے بچنے کے لئے آئندہ انتخابات تک انتظار کریں․ پاکستان کے عوام بہت باشعور ہوچکے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ اقتدارکے لئے بے چین عناصر کیا کیا ڈرامے کر رہے ہیں․ عوام کی خدمت اور ملکی مفادات کے تحفظ میں ناکام سیاسی عناصر پانامہ ڈرامے میں بھی ناکام ہوچکے ہیں․ پاکستانی قوم اب ایسے عناسر کی بات سننے کو تیار نہیں جن کی ماضی و حال کی انتظامی کارکردگی صفر ہے ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ نے کہا کہ دو اڑھائی جماعتوں کے سوا ملک کی تمام سیاسی قوتیں جمہوری انداز میں آئندہ انتخابات کی ظرف بڑھ رہی ہیں اور اپنی سیاسی کارکردگی پر توجہ مرکوز کئے ہیں لیکن دو اڑھائی جماعتیں کی قیادت ماضی اور حال میں اپنی ناقص حکومتی کارکردگی کا ملبہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر ڈال کر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ اور منافقت کی دھول جھونکنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں اور چاہتی ہیں کہ کسی طرح بھی انہیں اقتدار کی راہداریوں میں داخلے کا موقع ملی؛ پاکستان کے عوام اور عدالتیں باریک بینی سے ایسے عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہیں اسی لئے پانامہ ڈرامہ وقت سے پہلے ہی نزع کی حالت کو پہنچ گیا ہی-

متعلقہ عنوان :