دنیا کو تعلیمات نبوی ﷺ سے روشناس کرانے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار، عارف خان ایڈوکیٹ، عادل خان، میئر کراچی اور دیگر کی شرکت

منگل 13 دسمبر 2016 12:52

دنیا کو تعلیمات نبوی ﷺ سے روشناس کرانے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، ڈاکٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) 12 ربیع الاوّل کو شہر کے مختلف علاقوں میں نکلنے والے جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ، عادل خان، محفوظ یار خان، میئر کراچی وسیم اختر، حق پرست اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں، یوسیز و ٹاؤنز کے ذمہ دارن و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے جلوس کے شرکاء کو محسن انسانیت خاتم الانبیاء، رحمت الانبیا حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کے امتی ہونے کے ناطے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم حیات طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیا اور آخرت دونوں کے سنوارے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو تعلیمات نبوی ﷺ سے روشناس کرانے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی زندی ہمیں اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار دوعالم حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پی آئی بی میں واقع ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز کو سبز برقی قمقوں سے انتہائی دیدہ زیب انداز میں سجایا گیا تھا۔