کراچی،کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 12:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کا گروہ بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔ پولیس کیمطابق ملزمان کو شیریں جناح کالونی میں شہریوں کو لوٹتے وقت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :