سابق گورنر سندھ عشرت ا لعباد کی آصف زرداری سے ایک ہفتے میں تیسری ملاقات،ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، فی الحال سیاست میں فعال کردار کا ارادہ نہیں،سابق گورنر سندھ عشرت العباد

منگل 13 دسمبر 2016 12:28

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سابق گورنر سندھ عشرت ا لعباد نے سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں ملاقات کی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے۔

(جاری ہے)

عشرت العباد نے گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلی بار دبئی میں ایک عوامی محفل میں شرکت کی بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم ایشوز پر زرداری صاحب سے تبادلہ خیال کیا ۔ فی الحال سیاست میں فعال کردار کا ارادہ نہیں لیکن پہلے شوق تھا اور اب 14سال گورنر رہنے کے بعد ملک کیلئے کام کرنے کی عادت ہوگئی ۔