Live Updates

شریف خاندان کے متضاد بیانات ہماری سچائی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں،عمران خان

نوجوان نسل ملک میں کرپشن اور لاقانونیت کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، پاناما کیس کا جلد از جلد فیصلہ چاہتے ہیں،شریف خاندان کرپشن چھپانے کے لئے اداروں کا بیڑا غرق کر رہا ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 12:28

شریف خاندان کے متضاد بیانات ہماری سچائی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں،عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے متضاد بیانات ہماری سچائی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں، نوجوان نسل ملک میں کرپشن اور لاقانونیت کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔وہ بنی گالہ میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم طاہر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کو اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ بھی دیا۔ بنی گالہ میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کا جلد از جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لڑائی نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لئے ہے، شریف خاندان کرپشن چھپانے کے لئے اداروں کا بیڑا غرق کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متضاد بیانات مؤقف کی سچائی ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات