علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا ‘چیئرمین بلدیہ ہارون آباد

منگل 13 دسمبر 2016 12:19

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ہارون آباد بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یٰسین نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا ۔انتخابات میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں پر عملی جامہ پہنائوں گا ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں کیساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیں ۔

اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد سعید ،فیصل مجیدکونسلر اور وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کو مثالی بنائوں گا تاریخ گواہ ہے کہ ہمارا خاندان وعدے نہیں کام پر یقین رکھتا ہے میرے ساتھ کام کرنے والے تمام کونسلرز با اختیار ہونگے اور ہم سب مل کر شہر میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیں گے ۔