ہارون آباد جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا

نماز فجر تمام مساجد میں درود و سلام کیساتھ وطن عزیز کی بقاء ،خوشحالی اور عالم اسلام کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعائوں کاا ہتمام کیا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 12:19

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ہارون آباد جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا ۔دن کا آغاز 31گولوں کی سلامی سے کیا گیا بعد نماز فجر تمام مساجد میں درود و سلام کیساتھ وطن عزیز کی بقاء ،سالمیت ،استحکام ،یکجہتی ،یگانگت ،خوشحالی اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لئے خصوصی دعائوں کاا ہتمام کیا گیا ۔

12ربیع الاول آمد مصطفی ﷺ کی خوشی میں 12ربیع الاول کو عام تعطیل رہی تمام سرکاری و غیر سرماری اور کاروباری ادارے بندرہے ۔اس سلسلہ میں ساڑھے آٹھ بجے انجمن غوثیہ و دیگر انجمن ہائے کے اشتراک سے مرکزی جامع مسجد ایک شاندار جلوس برآمد ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ٹی ایم اے ہارون آباد کے سبزہ زار میں آکر اختتام پذیر ہواجہاں پر علمائے کرام سیرت طیبہ ﷺ پر ایمان افروز تقایر فرمائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل زاہد مجید اور ایس ایچ او ز صاحبان صدر اور سٹی کی جانب سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر کی صفائی کے لئے ٹی ایم اے کے افسران کی نگرانی میں مکمل صفائی کی گئی جلوس کے ہمراہ معروف علماء کرام قاری بلال حنیف چشتی،قاری محمد آصف حسین قادری،قاری یسین ،سمیت دیگر علماء کرام ، ۔

ڈی ایس پی سر کل زاہد مجید،ایس ایچ او یونس بٹر،اسپیشل برانچ کے راو قیوم،محمد جبار،سلیمان قر یشی،سکیورٹی برانچ کے محمد ندیم ،محمد محسن،ایلیٹ فورس،واپڈا اہلکار،محکمہ پی ٹی اسی ایل،محکمہ صحت ڈاکٹر شجاعت،باوغلام فاروق،کیبل آپر یٹر زاہد حسین انجم،آصف قمر ،ساجد عدنان ،ملک رشید،شبیر ،محکمہ سول ڈیفنس عملہ ،صحافی برادری ،رائے پر ویز،ملک رشید،وکیل خان ،ڈاکٹر ظفر،طارق جاوید،رزاق مکھن،ملک محمد خان،جاوید عباسی سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پیدل ،موٹر سائیکل،کاروں ویگنوں،ٹرالیوں بسوں،ٹرکوں سمیت شر کت کی مر حبا یا مصطفی سرکار کی آمد مر حبا کے نعرے بھی لگائے اور دردوسلام بھی پڑھا اور ملک پاکستان کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :