سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ ہے، کورکمانڈر کراچی

کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہاہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

منگل 13 دسمبر 2016 12:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) کورکمانڈر کراچی اورڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ان کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گزشتہ روزرینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ،جہاں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کہاکہ کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہاہے جس پر رینجرز کے تمام افسران اور اہلکار داد کے مستحق ہیں ،سندھ رینجرز کی قربانیاں اور محنت کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :