دبئی : پام جمیرا کے علاقے میں واقع عمارت میں آتشزدگی

منگل 13 دسمبر 2016 12:07

دبئی : پام جمیرا کے علاقے میں واقع عمارت میں آتشزدگی

دبئی :( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 13دسمبر2016): دبئی کے پام جمیرا علاقے میں17 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ عمارت پر لگی آگ پر تقریبا90 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ یادرہے دبئی میں آگ لگنے کے چند واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔