گٹکے پر پابندی ، سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا

گٹکا کینسر اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے ، پابندی کے باوجود صوبے میں گٹکے کی تیاری جاری ہے جو غیر قانونی ہے،درخواست گزار

منگل 13 دسمبر 2016 12:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے صوبے بھر میں گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی حکومت گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔ پابندی کے باوجود صوبے بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت جاری ہے۔ گٹکا کینسر اور کئی دیگر موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :