ترجمان بلاول ہاؤس کی بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت

ظلم اورتشدد کی وجہ سے بھارت 100ٹکڑوں میں بکھر جائے گا،ترجمان بلاول ہاؤس

منگل 13 دسمبر 2016 12:09

ترجمان بلاول ہاؤس کی بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اورتشدد کی وجہ سے بھارت 100ٹکڑوں میں بکھر جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول ہاو س نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مودی کی سرپرستی میں بھارتی مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی4نکات پربنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ہوگا،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،27 دسمبر سے قبل بلاول پنجاب سمیت ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :