سوات اور گردو نواح میں 4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ کوہ پیما مرکز

منگل 13 دسمبر 2016 12:08

سوات اور گردو نواح میں 4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف وہراس پھیل ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت 4.2 اور زمین میں اس کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔