دبئی:گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کی ذمہ دار اماراتی خاتون کو 7سال قید

منگل 13 دسمبر 2016 11:22

دبئی:گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کی ذمہ دار اماراتی خاتون کو 7سال قید

دبئی: (اردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016): دبئی میں خاتون نے گھریلو ملازمہ کو اپنے بنگلے میں قید کر دیا،ملازمہ دوران قید ہی بھوک کی وجہ سے انتقال کر گئی،جرم ثابت ہونے پر اماراتی خاتون کو 7سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اماراتی خاتون پر گھریلو ملازمہ کی آزادی کو سلب کرنا اور بھوک کی حالت میں رکھنا جس کی وجہ سے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ملازمہ جاں بحق ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق جائے واردات پر مختلف شواہد اکھٹے کرنے اور لاش کامعائنہ کرنے کے بعد پتا چلا کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانہ موجود تھے اور اسکی حالت سے بتا چل رہا تھا کہ اسکو کھانا کم ملتا تھا۔ تاہم مالکن کا کہنا تھا کہ میری ملازمہ نیچے گر کے فوت ہوئی ہے۔