سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں ، کورکمانڈر کراچی کے تمام افسران اور اہلکار داد کے مستحق ہیں

کورکمانڈر کراچی

منگل 13 دسمبر 2016 11:37

سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں ، کورکمانڈر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) کورکمانڈر کراچی اورڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا، ان کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عیدمیلاد النبی کے حوالے سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہاہے جس پر رینجرز کے تمام افسران اور اہلکار داد کے مستحق ہیں ،سندھ رینجرز کی قربانیاں اور محنت کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :