وزیراعظم نوازشریف کا ترک صدر کو ٹیلیفون، استنبول دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہار

دہشت گردی پاکستان اور ترکی کی مشترکہ دشمن ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف ترک عوام کے ساتھ ہے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ترک صدرطیب رجب اردوان سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 11:37

وزیراعظم نوازشریف کا ترک صدر کو ٹیلیفون، استنبول دھماکوں پرگہرے دکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترک صدرطیب رجب اردوان کوٹیلی فون کرکے استنبول دھماکوں پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے بیہمانہ واقعہ کی شدیدمذمت کی۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور ترکی کی مشترکہ دشمن ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی میں ترک بھائیوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس بھی کیا۔ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ترک عوام کے ساتھ ہے۔